کیلاش کہانی

کیلاش کہانی
بُمریت کیلاش میں صبح کا منظر

پہلا حصہ

 

وادیِ کیلاش, ایک ایسی وادی کہ جسے باقی دنیا کے لوگ متجسس نظروں سے دیکھتے ہیں۔ ایک ایسا خطہ کہ جس نے اپنے دروازے کئی برس تک باہر کی دنیا کیلئے بند رکھے اور پھر جب یہ وا ہوئے تو معلوم ہوا کے کیلاشی تو یونانی النسل ہیں۔ میرا اس وادی میں یہ پہلی بار جانا ہوا تھا اور ہم دن ڈھلے وہاں پہنچے تھے۔ خیرالدین بھائی میرے ساتھ تھے اور مراد صاحب ہمارے ڈرائیور تھے کہ جو بیک وقت چار کام کر رہے تھے، گانے اچانک بند ہوجاتے تو وہ میوزک ڈرائیو کو تھپڑ رسید کرتے، گرد کی صورت میں شیشے چڑھانے اور پھر بعد میں انہیں نیچے کرنے کیونکہ سخت پرائیویسی کے تحت ہمیں یہ سہولت میسر نہیں تھی، سڑک کنارے جانے والوں کو دیکھنا اور کافی غور سے دیکھنا اور ظاہر ہے مردانہ جنس کو دیکھ کر کیا کرنا تھا اُنہوں نے؟ اور آخر میں جو تھوڑا بہت ٹائم بچتا تھا وہ گاڑی چلانے پر توجہ رکھتے۔
چلیں خیر۔ پہنچ گئے اور دن ڈھلے پہنچے۔ کیلاش جانے والی سڑک پر عیون کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سوتیلے ملک کا راستہ ہو اور یہ جان بوجھ کر ایسا بنایا گیا ہے کہ کہیں لوگ آسانی سے پہنچ نہ جائیں۔ بہرحال پھر میں نے یہ سوچا کہ شاید یہ امرربی ہے کہ جنت پہنچنے سے پہلے پُل صراط کا پار کرنا ضروری ہے اور مجھے پھر گلگت سے پہلے چلاس کا خشک گرم پہاڑی بال سا باریک اور تلوار سا تیز رستہ اور چترال سے پہلے لواری ٹاپ کی حکومتی ساختہ پل صراط یاد آئی تو میں واقعی اسے امر ربی سمجھ لیا ہے اور اب اس تناظر میں قناعت کی کسی آگے کی منزل پر فائز ہوں۔ سیدھی بات ہے کیلاش پہنچ کر کچھ اچھا محسوس نہ ہوا، کسی گاؤں کی کچی پکی پگڈنڈی تھی ہر دونوں طرف گھر تھے، گلی نما سڑک کی حالت بہت ہی خراب ہے، وادی کیلاش کے اس حصے کا نام بمبریت ہے اور تمام پنج ستارہ ہوٹل و موٹل اسی مال روڈ پر واقع ہیں۔ ہماری منزل کیلاش کانٹینینٹل تھا جو کہ بھٹو صاحب چلاتے ہیں اور کافی اچھا چلاتے ہیں۔ اس طرح میں نے زندگی میں پہلی بار “زندہ ہے، بھٹو زندہ ہے” کے نعرے کو اپنی “پاکباز” آنکھوں سے دیکھ لیا اور یقین مانئے یہ واقعی پاکباز ہیں۔ ہاں وہ علیحدہ بات ہے کہ میں خود اپنے آپ سے متفق نہیں ہوں۔

دوسرا حصہ

کیلاش پہنچتے ہی اگر میں کہوں کہ جو پہلا خیال ذہن میں آتا ہے، وہ یہ ہے کہ یار میں یہاں کیوں آیا ہوں؟ بس اس لئے کہ میں نے کیلاش کا نام سنا ہوا تھا اور یہ سنا تھا کہ وہاں کوئی ہم سے ہٹ کر قدیم یونانی عقائد کے ماننے والے رہتے ہیں۔ یا میں اس لئے آیا ہوں کہ جب کوئی کہیں کیلاش کا ذکر کرے تو میں فخریہ کہہ سکوں “اچھا، کیلاش، اوہ اچھا، اچھی جگہ ہے، میں نے دیکھ رکھی ہے” یا یہ وجہ بھی ہوسکتی ہے کہ مجھے اپنی کیلاش میں کھینچی گئی فوٹو چاہئے جو میں پھر سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو دکھاؤں اور جو لوگ بوجہ مصروفیات و ذائد اخراجات نہ جاسکیں انہیں شدید احساس محرومی کا شکار کروں۔ میں نے سوچا کہ میں یہاں کیوں آیا ہوں؟ چلیں اس سوال کو یہیں چھوڑتے ہیں کہ شاید یہ لکھتے وقت کہیں جواب خود بخود نکل آئے۔

کیلاش کانٹینٹل پہنچنے پر بھٹو خان صاحب نے واقعی کافی گرم جوشی سے استقبال کیا۔ کمرے دکھائے، سامان رکھا اور چائے بنانے کا کہا۔ میں نے پوچھا کہ سر الائچی ہوتی ہے یہاں؟ بھٹو صاحب نے ہنس کر کہا کہ جی ہاں ہے، تو بس اُسی ہاں میں مزہ آگیا اور کیا گرم الائچی والی چائے ملی کہ جواب نہیں تھا۔ ہمارے پاس وقت کم تھا اور باتیں بہت تھیں کہ جن پر بات ہوسکے تو بس سامان رکھتے ہی، چائے پینے کے دوران گپ شپ شروع ہوگئی۔ باتوں کے دوران مجھے بھٹو صاحب کے اصل جوہر دکھائی دیئے۔ بڑی دلچسپ شخصیت ہے بھٹو خان کی۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ بھٹو خان کے پیدا ہونے سے کچھ دن پہلے یا کچھ مہینے پہلے ذوالفقارعلی بھٹو کیلاش تشریف لائے تھے اور یہ کسی بھی سربراہِ مملکت یا بڑی حکومتی شخصیت کا پہلا دورہِ کیلاش تھا۔ اُس وقت اِس ہوٹل کو بھٹو خان کے والد چلارہے تھے، ذوالفقارعلی بھٹو کا ہیلی کاپٹر اسی کیلاش کانٹینٹل کے ہیلی پیڈ پر اترا تھا اور انہوں نے یہیں قیام کیا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو ایک عوام میں گھُل مِل جانے والے سیاستدان تھے اور اسی بات سے کیلاشی کافی متاثر ہوئے اور پھر جب بھٹو صاحب آسمانوں سے وادیِ کیلاش میں اترے تو ان کے والد نے اپنے لختِ جگر کا نام بھٹو خان رکھا۔

بھٹو خان کیلاش کا انسائیکلو پیڈیا ہیں۔ دل کے وسیع ہیں، اپنے دروازے سب کیلئے کھلے رکھتے ہیں۔ اس وقت ان کے دو ہوٹل ہیں، ایک یہ کیلاش کانٹینینٹل اور دوسرا کیلاشی گھروں کے بیچوں بیچ گیسٹ ہاؤس ہے جو انہوں نے غیر ملکی مہمانوں کیلئے بنایا ہے۔ سارا گیسٹ ہاؤس لکڑی کا ہے اور اس میں بجلی نہیں ہے، پانی بھی شاید ٹھنڈا ہی ہوتا ہے۔ ویسے گوروں کو ایڈونچر کے نام پر ٹارچر کرنے کا دلچسپ طریقہ ہے یہ بھٹو خان کا۔ اب آگے بات آتی ہے رات کے کھانے کی تو رات میں ہمیں بریانی کھلائی گئی۔ اُف، کیلاش میں، مغربی بارڈر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر آپ کو کھانے میں بریانی مل جائے اور کیا چاہئے زندگی میں، کچھ بھی نہیں، واللہ کچھ بھی نہیں۔ بریانی کے بعد پھر چائے کا دور ہوا الائچی مار کے۔ اگلے دن بھٹو خان نے ہمیں کیلاش میں گھمایا اور کیلاشی روایات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا، کیلاشی گھر دکھائے، اپنا گیسٹ ہاؤس برائے انگریزیان دکھایا۔ کیلاش کی اہم اہم عمارات دکھائیں اور یوں ہمیں لگا کہ کیلاش واقعی ایک طلسمی جگہ ہے کہ جس کے طلسم کا جادو ابھی بھی نہیں ٹوٹا اور قائم و دائم ہے۔

میرے کیلاش آنے کا جواب مجھے واپڈا والوں کی وساطت سے ملا اور پہلی بار میں نے صدقے دل سے واپڈا کو دعا دی۔ رات میں چائے پیتے وقت، بھٹو خان کی باتیں سنتے ہوئے کیلاش کانٹینیٹل کے لان میں کرسی پر بیٹھے ہوئے جب اچانک بتی چلی گئی، ہر سو اندھیرا ہوا تو میں نے ایسے ہی اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے اُوپر بھی دیکھ لیا اور بس، اتنا کافی تھا۔ کیلاش آنے کیلئے بس اتنا کافی تھا۔ آسمان تھا، سیاہ آسمان تھا، نہہں بلکہ سیاہ چادر تھی، کالی سیاہ، کوئلوں سے رنگی ہوئی اور اس پر سفید ستارے ٹانکے گئے تھے اور وہ کئی تھے، بہت سارے تھے، اتنے سارے کہ سیاہ چادر ان میں چھپ گئی تھی۔ نہیں وہ سفید چادر تھی کہ جس پر سیاہی کے چھینٹے پڑ چکے تھے۔ میں دیکھ رہا تھا، بھٹو خان کیلاش کی باتیں بتارہے تھے۔ خیرالدین کی ساری توجہ بھٹو خان پر تھی۔ میں بھٹو خان کی ساری باتیں سن رہا تھا لیکن ایک سوچ میرے تحت الشعور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی جو آہستہ آہستہ بھٹو خان کی باتوں کو میرے کانوں کیلئے مدہم کررہی تھی۔ وہ سوچ راسخ ہورہی تھی اور پھر راسخ ہوگئی۔ بھٹو خان اب صرف خیر الدین سے باتیں کررہے تھے۔ میں سفید چادر کو دیکھ رہا تھا کہ اتنی دیر میں انجن کے سٹارٹ کی آواز آئی اور کسی نے سیاہی کی ساری دوات چادر پر انڈیل دی اور سفیدی سیاہی میں دھل گئی۔ میں نے جنریٹر کی طرف غصے سے دیکھا اور پھر سائنس کے منفی پہلو اچانک سے باری باری میرے ذہن میں وارد ہونا شروع ہوئے۔

تیسرا حصہ

کیلاش میں کسی بھی نئے آنے والے کو جو پہلا احساس ہوتا ہے وہ یہ کہ یہاں عشروں سے سیاح آ رہے ہیں اور ملک کی حکومتی و کاروباری شخصیات بھی یہاں آتی جاتی رہتی ہیں مگر یہاں انفراسٹرکچر اتنا خراب کیوں ہے؟ یہاں کی گلیاں، سڑکیں اور دیگر سہولیات جو کسی بھی سیاحتی مقام پر لازم طور پر ہونی چاہئیں ان کا شدید فقدان ہے۔ زیادہ حیرانی بلکہ دکھ اس بات کا ہوتا ہے کہ کیلاش سیاحتی مقام بعد میں ہے، پہلے یہ کیلاش کے لوگوں کا گھر ہے اور یہ ویسا ہی گھر ہے، ویسا ہی علاقہ ہے کہ جیسے لاہوریوں کا لاہور، کراچی والوں کا کراچی اور اسلام آباد والوں کا اسلام آباد ہے، لیکن لوگوں کو یہاں بنیادی انسانی سہولیات بھی بقدر مشکل میسر ہیں۔ اب اس کی وجوہات کئی ہوسکتی ہیں۔ یہ علاقہ دور دراز ہے، راستہ کافی پیچیدہ اور دشوار ہے، موسم کافی سخت اور غیر یقینی سا ہے، یہ سرحدی علاقہ ہے یا یہ کہ کیلاش اس لئے ایسا ہے کیونکہ یہ اسی حالت میں سیاحوں کیلئے پرکشش ہوگا، وگرنہ تمام شہری سہولیات اگر فراہم کردی جائیں تو پھر ملکی و غیر ملکی سیاح اپنے شہر چھوڑ  کر یہاں کیوں آئیں۔ اب یہ سب وہ وضاحتیں ہیں کہ جن میں سے کسی کا مجھے حتمی طور پر درست ہونا معلوم نہیں، یہ سب قیاس ہیں میرے، شاید کوئی ٹھیک ہو ان میں سے یا شاید سارے ہیں غلط ہوں۔ مگر ایک بات سیدھی، صاف اور سچی ہے کہ کیلاش کے لوگ ویسے ہی انسان ہیں جیسے ہم اور ویسے ہی پاکستانی ہیں جیسے ہم۔ اس لئے مرکزی، صوبائی و ضلعی حکومتوں کو سوچنا چاہئیے کہ انہوں نے کیا کیا ہے اور وہ کیا کر رہے ہیں؟

کیلاش کے بچوں میں مجھے مختلف روئیے دیکھنے میں ملے، کچھ سیاحوں کو دیکھ بہت خوش ہوتے ہیں اور ہاتھ ہلاتے ہیں۔ کچھ بس دیکھتے ہی رہتے ہیں، کچھ آپ کے قریب آتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ فوٹو کھنچوا کر سیاح انہیں کچھ پیسے دیں گے اور ہاں وہاں مجھے کچھ بچے ایسے بھی ملے کہ جب میں ان سے پوچھا کہ کیا فوٹو کھنچوانا اچھا لگتا ہے تو انہوں نے کہا کہ نہیں اور وہ چھوٹی بچیاں تھیں۔ اب بچوں کے ان روئیوں کا انحصار ہمارے مجموعی روئیوں پر ہے۔ کیلاش میں معاشی سرگرمیاں کافی سرد ہیں، لوگوں کو معاش میں مسئلے ہیں۔ اب ایسا انفراسٹرکچر بھی میسر نہیں ہے کہ سیاحتی مقام پر جیسے معاشی سرگرمیاں ہوتی ہیں ویسی یہاں پر بھی ہوں اور میں نے یہ بھی محسوس کیا کہ کیلاش کے لوگوں میں باقی پسماندہ علاقوں کی طرح سستی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے، اب یہ سارے عناصر سب یکجا ہوں تو کیا ہوگا؟ وہی ہوگا جو ہورہا ہے۔ سیاح یہاں آتے ہیں، وہ یہاں کا کلچر انجوائے کرتے ہیں، تالیاں بجاتے ہیں، بچوں کے ساتھ تصویریں کھنچواتے ہیں اور ہلا گلا کر کے چلے جاتے ہیں۔ اس سب صورتحال میں سیاحوں کا قصور اتنا ہے کہ جب انہیں کوئی پیارا بچہ نظر آتا ہے اور وہ اس کے پاس جاتے ہیں، فوٹو کھینچتے ہیں تو بچے کو کچھ نقدی دے دیتے ہیں۔ سیاح اپنی طرف سے فراخ دلی کا مظاہرہ کر رہا ہے مگر دوسری طرف گداگرانہ سوچ پروان چڑھتی ہے، جو انسان کو سست بناتی ہے اور اسے مجبور کرتی ہے کہ وہ کچھ نہ کرے، جو کرنا ہے باہر سے آنے والوں نے کرنا ہے اور میں نے کچھ نہیں کرنا۔

کیلاش میں اسکول ہیں، بچے پڑھتے ہیں، کالجز میں بھی جاتے ہیں اور پھر بڑے شہروں میں آکر اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں اور یہ کافی سالوں سے ہورہا ہے مگر کیلاش کی حالت نہیں بدل رہی بلکہ یہ مزید خراب ہورہی ہے۔ کیلاش کا قدرتی حسن خراب ہورہا ہے، پچھلے سال کے سیلاب نے کیلاش کی خوبصورتی کو کسی حد تن متاثر کیا ہے، اُس میں پہلی سی بات نہیں رہی اوپر سے انفراسٹرکچر نہیں ہے۔ باقی رہ گئے کیلاش کے میلے کہ جو اس وقت کیلاش سے باہر کی دنیا کیلئے ایک مقناطیسی شے ہیں تو اس ضمن میں مرا خیال یہ ہے کہ آئندہ عشرے میں وہ اب جیسے نہیں رہیں گے کیونکہ زمینی حقائق تبدیل ہوچکے ہوں گے تو پھر کیلاش کون جائے گا؟ جب کیلاش جانے کی سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوں گی، کیلاش کے اندر کوئی انفراسٹرکچر نہیں ہوگا، کیلاش کے میلے اب جیسے نہیں ہوں گے تو کیلاشی بچے کس سیاح کا انتظار کریں گے؟ برائے مہربانی ان بچوں کو انتظار کے ۔عذاب سے نکالیں اور خوشحالی کے راستے پر لگائیں، یہی اصل حل ہے

(یہ تحریر اکتوبر 2016 میں لکھی گئی)

Financial Impact of Cyber Breaches

Financial Impact of Cyber Breaches

The word Impact, as a noun, is the action of one object coming forcibly into another object and it has synonyms like collision, crash, bump, bang, jolt and thump. The word Breach, as a noun, is an act of breaking or failing to observe a law, agreement or code of conduct and another definition relates to a gap in a wall or barrier specially made by an attacking army and its synonymous words are rupture, crack, rift, violation and breaking. So the rationale we get from these definitions related to the financial impact of cyber breaches is this: A force-able outflow of funds in result of any intended or unintended gap or crack within channels, repositories or ends.

Like we have layers of cyber security so there are certain layers of cyber breaches but the breaching flow is generally opposite to the security flow. For example at first hand Data Security Layer protects a critical asset, Application Security Layer comes in next phase, then next one is Endpoint Security Layer, then Network Security Layer and in the end we have Perimeter Security Layer. So the security ends on Perimeter Security Layer but at the time breach starts from the same point. The intruder enter from here and in the end he has to deal with inner security layer that is Application Security Layer.

Financial Impact has three levels i.e. Personal Level, Corporate Level and State Level. These are few examples at each level:

Personal Level:  At Personal Level ATM hacking is critical one. From ATM card being struck inside the machine to millions USDs vanishing from ATM machines without using card is a vast land to cultivate for bad guys.

Corporate Level: As per IBM’s Cost of a Data Breach Study 2017 average total cost of data breach is 3.62 USD. For this Study they interviewed more than 1900 individuals from 419 organizations of 17 industries from 11 countries and 2 regions including ME and ASEAN. According to this Study all participated organizations experienced a data breach ranging from approximately 2600 to 100,000 compromised records costing USD 141 per lost or stolen record averagely. This is that Corporate Level of Financial Impact that matters allot for the economy overall.

State Level: Impact goes viral when States have to face it. Who can miss Stuxnet or diplomatic tension between US and NK from Sony Attack and how can we forget when SWIFT was compromised leading towards Bangladesh Bank Heist! Alarms should alert us when some hacker is confessing that it’s easier to hack an election than eBay. And the actual fact is that these all have cost.

Solution:

If cyber breaches are costing us as stated above then solution is obviously is also with us and that is ensuring the security. Breaches are real, impact is genuine then why are we so lazy in security? And I know it is self-explanatory question.

جنرل حمید گل ۔ گوریلا دستوں کے کمانڈر

hamid-gul-pakistan-007

تئیس فروری 2014 کا دن تھا ، مقام تھا گل پیڑاں 10 کلومیٹر گجر خان اور پروفیسر احمد رفیق اختر کی سالانہ علمی نشست جاری تھی۔ جنرل حمید گُل بھی اسٹیج پر موجود تھےاور سوالات جوابات چل رہے تھے۔ “کیا انسان سوچتا ہے؟” کے پس منظرمیں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پروفیسر نے اقبال کا یہ قطعہ پڑھا

سرود رفته باز آید که ناید؟

نسیمی از حجاز آید که ناید؟

سرآمد روزگار این فقیری

دگر دانای راز آید که ناید؟

اور بات کو آگے بڑھایا۔ جب پروفیسر بات ختم کرچکے تو جنرل حمید گُل نے مائیک میں کہا کہ پروفیسر اختر، بہت صد احترام، تھوڑی سی جسارت کروں گا آپ سے اختلاف کی۔ پھر انہوں نے اقبال کے اِس قطعے اور اِس سے اگلے قطعے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔ اگلا قطعہ یہ ہے:

اگر می آید آں دانائے راز
بدہ او را نوائے دل گدازے
ضمیرِ اُمّتاں رامی کند پاک
کلیمے یا حکیمے نَے نوازے

پروفیسر کہنے لگے کہ میں نے وقت میں کمی کے باعث بات مختصر رکھنے کیلئے ایک قطعہ پڑھا مگر جنرل صاحب نے اُسی پر چھاپہ مارا اور پھر ازراہا مذاق کہنے لگے کہ جنرل صاحب کو گوریلا دستوں کے سربراہی ابھی بھی مل سکتی ہے۔ لیکن استاد کی مذاق میں کہی بات بھی درست ہوتی ہے اور بلاشبہ پروفیسر نے بالکل ٹھیک کہا تھا۔

جنرل حمید گُل سے میری پہلی ملاقات اُسی دن ہوئی تھی اور وہ کچھ منٹوں کی تھی۔ انہوں نے وضو کرنا تھا اور پھر اُس جگہ جانا تھا کہ جہاں پروفیسر اور باقی مہمان موجود تھے اور بس اسی دوران اُن کے ساتھ رہا۔

دُوسری بار اُنہیں اسلام آباد میں اتحاد اُمہ کانفرنس کے بعد ہوٹل کے گیٹ پر ملا، جہاں وہ اپنی گاڑی کا انتظار کر رہے تھے اور اِس مختصر سے وقت میں میں نے اُن سے وہی عہدِ عتیق سے اب تک سب سے زیادہ پوچھے جانے والا سوال کیا کہ پاکستان میں شریعت کیسے نافذ ہوسکتی ہے؟ جنرل نے اس سوال کا بہت پریکٹیکل جواب دیا، بغیر کوئی خواب دکھائے اور بنا جذباتی ہوئے۔ جنرل کہنے لگے کہ اس کا حل سادہ سا ہے۔ سپریم کورٹ میں ایک پیٹیشن دائر کی جائے کہ اے عدالتِ عظمیٰ، ہماری اس ضمن میں رہنمائی کی جائے کہ پاکستان میں کِس کی حاکمیت ہے، اللہ کی یا عوام کی؟ یعنی حاکمیتِ اعلیٰ کون ہے؟ جنرل کہتے کہ اِس سے چیزیں واضح ہونا شروع ہوں گی اور شریعت کے نفاذ میں بنیاد بنے گی۔ اُن کی گاڑی آگئی اور بات یہی ختم ہوئی۔

جنرل حمید گُل ایک عہد ساز شخصیت تھے کہ ان کے نظریاتی مخالفین بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ جو بھی خیالات رکھتے تھے اور اپنے خیالات کو جیسے بھی عمل میں لائے مگر وہ کبھی بھی منافق نہیں رہے، منافقت ان سے چھُو کر بھی نہیں گزری تھی۔ جو کہتے تھے وہ کرتے تھے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اپنے خیالات کو آگے بڑھانے میں جن لوگوں پر انہوں نے تکیہ کیا وہ کوئی مناسب نہیں تھے بلکہ بعد میں ان لوگوں کا انتخاب غلطی ثابت ہوا۔ وہ نواز شریف کو ایک زمانے میں آگے لانے والوں میں سے تھے، پھر عمران خان کے شروع کے زمانوں میں وہ ساتھ تھے اور پھر بعد میں دفاعِ پاکستان کونسل کی شکل میں ایک ہم خیال لوگوں اور جماعتوں کا اتحاد وجود میں لانے والوں میں سے تھے۔ حالات بدلتے رہے اور نتائج ویسے نہیں آئے جیسے وہ چاہتے تھے مگر کوئی اُن کی نیت پر سوال نہیں اٹھا سکتا۔ پاکستان اور افغانستان کے بارے میں جس مستقبل کی بات وہ کرتے تھے کچھ لوگ اُس کا مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں کیونکہ وہ خیال صحیح طور عملی جامہ نہیں پہن سکا مگر دفاعی، معاشرتی، معاشی، سماجی اور تاریخی نقطہ نظر سے اُن کی بات بلکل درست تھی اور ہے۔ آگے چل کر جب علاقائی سیکیورٹی کا مطلع صاف ہوگا اور چیزیں واضح نظر آئیں گی تو غالباََ حالات اُسی طرف جائیں گے کہ جن کا جنرل حمید گُل نے خواب دیکھا تھا۔

ہندوستان سے ہمارے تعلقات اور جنرل حمید گُل کے ان پر اثرات پر وہ ایک سکول کا درجہ رکھتے ہیں۔ اس بات کی دلیل میں، میں ہندوستانی اخبار “دی ہندو” میں سوہا سنی حیدر کےآرٹٰیکل میں را کے سابقی چیف کی کہی بات ہوبہو نقل کردیتا ہوں۔

“We never quit knew whether Lt. General Hameed Gul has the full backing of government or not. When you speak of rough elements in the ISI, I guess he was the headmaster of roughs”

بلاشبہ وہ گوریلا دستوں کے سربراہ تھے، ہیں اور رہیں گے کیونکہ سوچ کبھی نہیں مرتی۔

Knowledge Age – When & Why?

Knowledge Age - When and Why

Humanity has traveled through the time since some pre-historic moment to present day. Many Empires arose and fall but it’s the human race that survived through all this. Like a single human being who comes into this world as an infant and at some certain age leaves the world to somewhere else. The time he spends in this world is termed as Age. An Age is something evolved through the time within its parameters. Same thing applies on humanity or human race as a whole.

Homo-Sapiens survived the last Ice Age and simultaneously also paved their way from Stone Age to Bronze Age to Iron Age, if we talk systematically. Then we have Middle Age when Muslims opened new avenues in science and technology. Crusades opened gates of knowledge to Europe and in 14th Century AD Renaissance Period started in Europe whereas Fall of Spain also accelerated this movement in West. In 19th Century Humanity entered into Machine Age with perks of oil, mass production, invention of new communication mediums and sophisticated weapons along with two World Wars. After World War 2 Atomic Age started having Space Age as by-product until we reached in Information Age with the new discoveries in the field of computing, internet and other means of communication until the start of 21st Century when Post-Information Age or Social Age started to develop, groomed and sustained until present day. Now what’s next?

Yes it’s the big question for all of us living at the surface of Planet Earth to think about our future, future of our future generations. As we are moving forward in Post-Information Age we are entering into something other well, a new world. This is not yet started but it’s coming soon. It’s new age, Knowledge Age. I will support my point with three important developments:

Artificial Intelligence: AI is becoming into something incredible leaving most of humanity idle in their traditional professions. Most of today’s world is involved in labour, clerical work or gathering, processing and presenting some information. AI is going to take this burden on their own leaving men to do some other important things. So what would be the requirement of human brains then, answer is knowledge. To take most relevant data of the problem and reach at most relevant and reliable solution and that’s it, and that solution must also be unique in its essence because many machines would also be doing the same stuff as well.

Knowledge Economy: Knowledge Economy is not a new concept rather related to the early times of Information Age but with the advents in technology and science real Knowledge Economies are near to be emerged fully depended upon the candid information and knowledge, of course. In KE the basic input is intellect and reliance is made upon intellectual capital rather the physical one. So we are moving fast in a very much rapid pace toward full fledged KE. Here I would like to mention just one example and it is the concept of blockchain.

Theory of Everything: TOE is something termed as the final theory or ultimate theory giving answers and explanations relevant to the all physical aspects of the universe. TOE has now been specified into String Theory that deals with the pattern of forces from the beginning of the universe to later on. However so far TOE has not been credentialised or certified but efforts are going on and scientific brains are curious enough to find it and we are hopeful they will.

So there are many many other examples from nano-technology to 3D printing and from genetics to big data, there are enormous fields, domains, variations, concepts and themes on which humanity is working tirelessly with full devotion. We can’t predict the exact time when Knowledge Age would start but it is going to start and as I said it is all the matter of self-evolution but believe me it’s almost here.

Connected Moment – Still a dream of many

Connected Moment
Kids of Bumreet Kailash, a remote valley of District Chitral, KPK Province Pakistan

When we are moving in a fast pace in Post Information Age and entering into Knowledge Age, when the IOT and IOE are encovering the globe and even when we are talking about unmanned cars and smart cities, someone somewhere meanwhile thinks about what will he or she dine or whether he or she will dine or not? Or either anyone within this global family is burning candles to complete his or her homework or someone somewhere is still unaware of the term of smart technology or even the term of technology.  This is what we call dividend within our society not only on economic ends, rather on technological end as well.

Pakistan, the land of approximately 200 million people, heavily under different
economic pressures and fighting with the shadows for last one and half decade but is surviving with 71% Teledensity , 34 million 3G/4G users and 37 million broadband users. This shows our nervous strength but it also means 80% of Pakistan is still waiting to be connected. When I’m talking about 80%, here it means a boy in the extreme north of the country and he has to travel for 5 hours just to print one page and a girl living in western side along the Durand Line and because of some controllable and uncontrollable factors is unable to study because her school has been destroyed and she can’t travel to urban land because of serious reasons. It is not only the matter of remote areas, rather within urban lands economic situation and public policies are not feasible for millions to avail the prestige of connectivity.

Still there is gap in understanding within elite brains in Pakistan that technology is not such an important factor to be considered in decision making. But my point of view here is that petro-dollar monetary system has been dead now, next is technological monetary system. For that system to be implemented, connectivity is the key for all, if someone somewhere will be unconnected, he/she will belongs to the cave age. So we have two options:

  1. Devise our own system of governance, economy, society, technology, judiciary, law enforcement, diplomacy, military, corporate and development and first implement that within our own jurisdiction and then on related ones as it’s hard for two distant parallel systems to communicate and coordinate in a better way;
  2. Let’s follow the trends and connect our own citizens within and beyond.

Poverty and unequal distribution of resources is a prime factor of chaos. In coming Knowledge Age when economy and resources will be based upon technology, we have no other choice either than to make our people connected or let others to make connections with them.

Forensic Accounting – A world beyond numbers

Word ‘Forensic’ is explained as associating some data/information with court of law or public discussion and debate and when we use this word as an adjective with accounting or auditing then it changes or, otherwise, broaden the traditional meanings of the later nouns i.e. accounting or auditing.

Forensic Accounting or Forensic Auditing means an artistic science to get evidence. Yes, to get evidence, all available evidence, all possible evidence, not just sufficient and appropriate evidence to reach at the conclusion. It doesn’t depend upon any standards or rules and regulations. Yes, for any structured process there should be some rules and procedures and in this case there exists as well but not in a highly recommended form and as abiding force as we experience in assurance engagements.

A forensic accountant does not only deal with fraud investigations but also provides many other services like dispute resolution, corporate intelligence, background checks, fraud risk assessment, litigation support, valuation and expert witness services. So it’s a complete package for any corporate industry. Economies like Pakistan where corporate practices are not well groomed but in a way so this ‘in between’ situation makes us more vulnerable to corrupt practices. Now let’s briefly discus the anti-fraud process.

An impressive fraud case is not like some delicious food putting in a plate on the dining table adjacent to your living room. Rather it’s like looking for a genuine seed among many fakes in an artificial apple putting in a locked computerized drawer of a highly sophisticated case laying under the bed of some anonymous flat on the 200th floor of some busiest road of any crowded city while you are standing 1000 miles away within some real delicious apples’ farm. Forensic will allow you and facilitate you to reach from the real apples’ farm to the real seed sleeping within that faked apple. Ways are many, sky is open, and many sciences of forensic are already here to help us. Here an investigator, a forensic accountant will go and will use others forensic sciences as help and will get the target.

Frauds are evolving, fraudsters are becoming more confident and bold year by year and decade by decade. As means to investigate are becoming sophisticated but ways to perpetrate are also becoming more facilitative for fraudsters. Any fraudulent activity is always covered within covers. Digital forensic, cyber forensic, data forensic, bio forensic, chemical forensic, forensic psychology and many others help a forensic accountant to investigate any case professionally and diligently.

Corruption is a menace for any economy and specially in developing economies. From tax avoidance to kick backs and from money laundering to corporate espionage we are continuously facing the threats but unborn forensic practices and undeclared corporate crimes are worsening the situation specially in our economy. So rather faking perfections we should legitimize anti-fraud and forensic practices in Pakistan to tackle fraud and to discourage the fraudsters.